سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںسکھر، نجی ہسپتال میں مریض کی ٹانگ کا غلط آپریشن، 3...

سکھر، نجی ہسپتال میں مریض کی ٹانگ کا غلط آپریشن، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 

سکھر ( ہمگام نیوز ) سکھر کے ایک نجی اسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کے بھانجے کی مدعیت میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے میرے ماموں کو دونوں ٹانگوں سے مفلوج بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا غلط آپریشن کر کے لوہے کی راڈ ڈال دی تھی ۔

دوسری جانب غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ورثا سے معذرت کرتے ہوئے اسے نارمل غلطی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شکیل عباسی کا کہنا تھاکہ غلطی میں ایسا ہو جاتا ہے ، دوسری ٹانگ بھی سرجری کر دی ہے ، غلطیاں ہو جاتی ہیں، ایک ماہ میں مریض کو چلا کر میڈیا کو ویڈیو بھیجوں گا

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز