جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںخاران سے دو بھائی یوسف بادینی اور پرویز بادینی پاکستانی فورسز کے...

خاران سے دو بھائی یوسف بادینی اور پرویز بادینی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

 

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران سے مزید دو افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے، دونوں بھائیوں کو قابض ایف سی نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت یوسف بادینی اور پرویز بادینی ولد فیض محمد بادینی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف بادینی جوکہ خاران بازار چیف چوک کے قریب چاول بیچتا ہے، اسے قابض ایف سی اہلکاروں نے صبح ایف سی کیمپ میں چاول پارسل کرنے کا کہا۔ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک لڑکے کے ساتھ ایف سی کیمپ چلا گیا جہاں فورسز نے اسے حراست میں لے لیا اور دوسرے ساتھی کو چھوڑ دیا۔

اس کے کچھ مدت بعد فورسز نے خاران کلان مولوی مجید مسجد ایریا کے قریب واقع یوسف بادینی کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں توڑ پوڑ کے بعد اس کے دوسرے بھائی پرویز بادینی کو بھی جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ خاران میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہ دوسرا واقع ہے۔ اس سے قبل سی ٹی ڈی ایک ہی قبیلے کے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرچکی ہے جنکی شناخت جابر یلانزئی، شفقت یلانزئی اور نجیب اللہ یلانزئی کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز