یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںکوٹ ادو میں ڈاکوں نے مزاحمت پر تین نوجوانوں کی جان لے...

کوٹ ادو میں ڈاکوں نے مزاحمت پر تین نوجوانوں کی جان لے لی

کوٹ ادو ( ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ڈاکوں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی۔نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ ادو کے تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین لڑکے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تینوں لڑکوں کی شناخت طیب، احسن اور شازیب کے ناموں سے ہوئی جن کی عمریں پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے لڑکے شادی کی تقریب میں کھیل رہے تھے جب واقعہ پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نہ پہنچی تو علاقہ مکینوں نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او کوٹ ادو کو ڈاکوں کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز