گوادر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ـ
احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی شرکت کی ۔ عظیم دوست، بولان کریم سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماءحسین واڈیلہ ،ملا جمیل احمد، نوید نصیر، قمبر بلوچ، عظیم دوست کی بہن، بولان کریم کی بہن، نسیم بلوچ کی بہن، مہلب بلوچ نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
بلوچ ایک سرزمین اور وطن کا مالک ہے، ایک ایسی سرزمین جو دولت سے مالامال ہونے کے باوجود بلوچ اپنی سرزمین پر کسمپرسی سے دوچار ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے۔
مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاری ہیں اگر کسی بھی کام میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ پاکستان کے آئین میں ہر چیز واضح ہے کہ کوئی بھی جرم میں ملوث ہے تو عدالت اس کو سزا دیتی ہے لیکن نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرکے انکی نعشیں پھینکی جاتی ہیں۔