شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںامریکہ کی جوہری ٹارپیڈو کے ٹیسٹ کے لیے روسی تیاریوں کا انکشاف

امریکہ کی جوہری ٹارپیڈو کے ٹیسٹ کے لیے روسی تیاریوں کا انکشاف

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک’CNN‘ نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے حالیہ ہفتوں میں روسی جنگی جہازوں کو دیکھا ہے جب وہ ایٹمی طاقت سے چلنے والے ٹارپیڈو کے ممکنہ ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ان تیاریوں میں حصہ لینے والے جنگی جہازوں میں “بیلگوروڈ” کروز میزائل سے لیس آبدوز بھی شامل ہے، جسے خصوصی آپریشنز کے لیے تبدیل کیا گیا تھا اور یہ “پوزیڈون” ٹارپیڈو سمیت پانی کے اندر بغیر پائلٹ کے گاڑیاں چھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ واشنگٹن نے گذشتہ ہفتے آبدوز کو اس وقت دیکھا جب وہ بحیرہ آرکٹک میں آزمائشی علاقے سے نکل رہی تھی۔ تاہم یہ بغیر کسی ٹیسٹ کے بندرگاہ پر واپس آ رہی تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ روسیوں کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز