شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایف بی آئی: ایران اور چین امریکہ میں اپنے مخالفین کی جاسوسی...

ایف بی آئی: ایران اور چین امریکہ میں اپنے مخالفین کی جاسوسی کرا رہے

واشنگٹن ( ہمگا نیوز) امریکی اخبار “نیو یارک ٹائمز” کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کے لیے نجی تفتیش کاروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

 

ایف بی آئی کے تفتیش کاروں نے نیویارک اور کیلیفورنیا سمیت متعدد امریکی ریاستوں میں ایرانی نجی جاسوسوں کی تیزی سے موجودگی کی تصدیق کی۔

 

ایف بی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایران تفتیش کاروں کو یہ معلوم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے کہ لوگ کہاں رہتے ہیں اور ان کی شناخت کیا ہے۔ ایران ان نجی جاسوسوں کے ذریعہ سے مخالفین کے فون نمبرز اور کام کی جگہ کا تعین بھی کرا رہا ہے۔

 

ایف بی آئی نے وضاحت کی کہ ایرانی انٹیلی جنس نے ممتاز ایرانی نژاد امریکی صحافی مسیح علی نجاد کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

 

واضح رہے ان دنوں ایران میں حکومت کے خلاف زبردست احتجاج جاری ہے، دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے مظاہرین سڑکوں پر ہیں اور ایرانی حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ 16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر گرفتاری کے بعد مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی عوام کی بڑی تعداد خواتین کی آزادی کیلئے اور دیگر سخت قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ ان مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کم از کم دو ہزار افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے اور اتوار کے روز پہلی مرتبہ ایک احتجاجی شہری کو موت کی سزا بھی سنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز