شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایران میں حالیہ مظاہروں کے تناظر میں ایک شہری کو موت ،...

ایران میں حالیہ مظاہروں کے تناظر میں ایک شہری کو موت ، 5 کو قید کی سزا سنا دی گئی

تہران ( ہمگام نیوز ) ایرانی عدلیہ نے “فسادات” میں ملوث ہونے پر ایک شخص کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری مظاہروں کے تناظر میں پہلی مرتبہ کسی شخص کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

 

بائیس سالہ خاتون مہسا امینی کی 16 ستمبر کو پولیس حراست میں پراسرار موت کے بعد سے ایران میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جو دو تاحال جاری ہیں۔ مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

یاد رہے ایرانی حکام مظاہرہ کرنے والوں کو فسادی قرار دیتے آرہے ہیں اور احتجاجیوں کو فسادیوں سے تعببر کرتے ہیں۔ اب تک ایسے 2 ہزار سے زیادہ فسادیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

 

عدلیہ اتھارٹی کی آن لائن ویب سائٹ “میزان‘‘ کے مطابق جس شخص کیلئے سزائے موت کی حکم جاری کیا گیا اس پر اسمبلی میں امن عامہ میں خلل ڈالنے، قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس شخص کو تہران میں ایک سرکاری مرکز کو جلانے پر سزا دی گئی ہے۔ مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مزید پانچ افراد کو بھی قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے پر پانچ سے دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Previous article
Next article
استنبول ( ہمگام نیوز ) جمہوریہ ترکیہ کی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ استنبول کی مشہور شاہراہِ استقلال پر شامی کردعورت نے بم نصب کیا تھا۔اتوار کو اس بم کے دھماکے کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک اور کم سے کم پچاس زخمی ہو گئے تھے۔ ترک پولیس نے کہا ہے کہ اس شامی عورت کو وسطی استنبول میں بم نصب کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔اس نے مسلح افراد کے ساتھ مل کردہشت گردی کی کارروائی انجام دی تھی۔ ترکیہ کے ایک نجی ٹی وی چینل این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ گرفتار عورت شامی شہری ہے۔اس نے مبیّنہ طور پراعتراف کیا کہ اسے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے ایک حکم نامہ موصول ہوا تھا۔ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار پی کے کے کو انقرہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اس کا نام عالمی دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق استنبول میں بم دھماکا کرنے والی اس عورت کا نام احلام البشیر ہے۔اس نے پولیس کے روبرو ابتدائی بیان میں اعتراف کیا کہ اسے پی کے کے نے فوجی تربیت دی تھی۔ وہ اس بم حملے کے لیے شام کے قصبےعفرین اورسرحدی صوبہ ادلب کے راستے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز