شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبلوچستان کئی شہروں میں قابض ایران کے خلاف بلوچ عوام کی جانب...

بلوچستان کئی شہروں میں قابض ایران کے خلاف بلوچ عوام کی جانب مظاہرے جاری، ایرانی آرمی کی براہ راست مظاہرین پر فائرنگ

زاہدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج 18 نومبر کو قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی اور فوجی جارحیت کے خلاف مغربی مقبوضہ بلوچستان کے تمام شہروں میں مظاہرے جاری ہے

تفصیلات کے مطابق تواتر کے ساتھ گزشتہ سات جمعہ سے بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی، بلوچ نسل کشی اور IRGC کی فوجی جارحیت اور خونی آپریشن کی خلاف بلوچ عوام کی جانب احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اس وقت بلوچستان چھوٹے بڑے شہروں شدید عوامی غم و غصے دیکھنے کو مل رہا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں تمام شاہراہوں کو آمدورفت کے لیئے مظاہرین نے ٹائر جلا کر بند کر دیئے ہیں ـ جبکہ چابہار سمیت کئی شہروں میں قابض ایرانی آرمی بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی کئی مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع کے علاوہ گرفتاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ـ

 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قابض ایرانی آرمی کی پولیس افسر کرنل کوچزہی کے ہاتھوں 15 بلوچ دختر ماھو کی عصت دری اور اور کرد خاتون مہسا امینی کی ریاستی قتل کے خلاف مقبوضہ کردستان اور بلوچستان ایران کے خلاف غم و غصے اوت نفرت کی جو لہر جاری ہے وہ ہر جمعہ میں مزید پروان چڑھ رہا ہے پہلے خونی جمعہ 30 سمتبر کو قابض ایرانی آرمی کی زاہدان میں بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 100 سے زیادہ بلوچوں کی شہادت اور 300 سے زیادہ زخمی ہونے والوں حق میں مزید آگے بڑھ رہا ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز