شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچستان فزیو تھراپسٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال12 روز سے جاری، مطالبات...

بلوچستان فزیو تھراپسٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال12 روز سے جاری، مطالبات کی منظوری کے منتظر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان فزیو تھراپسٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال12 روز سے جاری، مطالبات کی منظوری کے منتظر۔ ڈاکٹر جاوید بلوچ 12 دنوں سے کوئٹہ کی سخت سردی میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، لیب رپورٹس میں بلڈ گلوکوز لیول خطرناک حد تک نیچے ہے، حکومت اب تک منظر سے غائب ہے، حکومتی عدم سنجیدگی نے ہمیں شدید تشویش میں مبتلا کیا ہے، ہم تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، سوشل ایکٹوسٹ سمیت تمام طبقہ فکر سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کی اس غیرسنجیدگی کیخلاف آواز اٹھائیں۔ یاد رہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13 اکتوبر کو فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کیلئے دو سو اسامیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تھیں تاہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سابقہ پرنسپل سیکرٹری نے اپنے ذاتی بغض اور عناد کی وجہ سے صرف 86 اسامیوں کی سمری بنائی جسے ہم مذاکرات کے نام پر دھوکا سمجھتے ہیں۔ مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی پی ٹی ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ اسٹیفنڈ کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی سفارش جس پر ایک مہینہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے گزارش ہے کہ ہمارے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ساتھیوں کی حالت تشویش ناک حد تک خراب ہے مزید غیر سنجیدگی ہمارے ساتھیوں کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز