شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی...

زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ زاہدان میں انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

زاہدان سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری “غلام رسول گورگیج” ولد حمزہ کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ایک باخبر ذرائع کے مطابق، غلام رسول جمعہ کو نماز کے لیے ایک مسجد گیا تھا اور جب وہ ایک گلی سے گھر واپس آیا تو انٹیلی جنس فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کا صحیح مقام دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو سیکورٹی اور فوج نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی قسمت کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز