یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںمہگس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ عالم دین کو قتل...

مہگس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ عالم دین کو قتل کردیا

مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعا کے مطابق گزشتہ روز 28 نومبر کی شام کو گاؤں کوران کے جامع مسجد کے امام اور مدرسہ معلع العلوم کے استاد کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔
اس بلوچ عالم دین حافظ “کریم بخش سپاہی” کی شناخت مگس شہر کے گائوں کوران سے بتائی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس بلوچ عالم دین کو مسلح افراد نے عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایک کار میں سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز