سرابلہ ( ہمگام نیوز) کردستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے کردستان کے مختلف شہروں میں جارحیت اور تشدس کے بعد صوبہ ایلام کے علاقے سرابلہ (سراولہ) سے بڑی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان میں سے 22 کے ناموں کی تصدیق ہینگاؤ نے کی ہے ـ
واضح رہے کہ مہسا امینی کی حکومتی قتل کے کردستان سمیت ایرانی زیر قبضہ مختلف ریاستوں میں ایرانی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ـ