یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںسبی گھر پر مسلح افراد کا حملہ ایک خاتون ہلاک دوسری...

سبی گھر پر مسلح افراد کا حملہ ایک خاتون ہلاک دوسری زخمی

سبی ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بُزدار آباد کے علاقہ میں گھر میں چار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ملتان کی رہائشی ممتازبیگم عرف رانی نامی خاتوں ہلاک جبکہ شہلا نامی خاتون زخمی ہوئی ہیں جنہیں دو گولیاں لگی ہیں ۔

زخمی خاتون کا کہناہے کہ گھر میں موجود تھیں چار نامعلوم مسلح افراد نے نقدی اور زیورات چھیننے کی کوشش کی، ہم نے مزاحمت کی تو انھوں نے فائر کھول دیئے ۔

انھوں نے کہاکہ ممتاز بیگم کوجان سے مارنے کی دھمکی دس روز قبل دی گئی مگر وہ نوٹس نہیں لئے جس کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا ۔

ہلاک خاتون کی سابقہ شوہر اللہ بخش کا الزام ہے کہ مقتولہ گھر میں فحاشی کا اڈہ بھی چلاتی تھیں۔ اور فحاشی کا اڈہ چلانے کی وجہ سے ہماری علحیدگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز