واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) جمعہ کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے “ایران سے ڈرون کی منتقلی” میں کردار اداکرنے پر ایرو سپیس فورسز سمیت 3 روسی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ پابندیوں میں ڈرون ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ اور ملٹری ٹرانسپورٹ ایوی ایشن کمانڈ کے لیے سینٹر نمبر 924 بھی شامل ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے ایران سے ڈرون کا حصول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی اور یوکرین میں تنازعہ کو ہوا دینے والا اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ ڈرون کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اپنے اختیار میں تمام ذرائع استعمال کرتا رہے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔
مکمل دفاعی شراکت داری
امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ اسے روس اور ایران کے درمیان “مکمل دفاعی شراکت داری” کے قیام پر تشویش ہے۔
ماسکو پہلے ہی سینکڑوں ایرانی ساختہ “شاہد 136” ڈرون استعمال کر رہا ہے تاہم وہ خودکش ڈرون کے استعمال کی تردید کرتا ہے۔