کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دشمن فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 11 دسمبر کی شام چھ بجکر پینتالیس منٹ پر تربت شہر میں تعلیمی چوک پر قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم حملہ سے کیا جس سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے کافی عرصے سے بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرم ہیں،انکا تعاقب کرنے کے ساتھ لوگوں کو تنگ کر کے سرمچاروں کے ٹھکانوں کا پوچھتے ہیں،ہم نے پہلے بھی انکو کہا ہے کہ وہ قابض ریاست کی معاون کاری اور سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے باز آئیں بصورت دیگر انکے ساتھ دشمن فوج جیسا سلوک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز اور انکے سہولت کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔