شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںیورپی یونین کی نئی پابندیاں خودبلاک کے لیے مزید مسائل پیداکریں گی:روس

یورپی یونین کی نئی پابندیاں خودبلاک کے لیے مزید مسائل پیداکریں گی:روس

ماسکو ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے معاملے پراس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے تازہ دور سے خودبلاک کے لیےمسائل میں اضافہ ہوگا۔

 

یورپی یونین کے رہ نماؤں نے اس ہفتے اگلے سال یوکرین کو18ارب یورو(19ارب ڈالر) کی مالی مدد مہیّا کرنے پراتفاق کیا اورماسکو کے خلاف نویں پیکج کے تحت مزید پابندیاں عاید کی ہیں اور مزید 200 روسیوں کو بلیک لسٹ کردیاہے۔اس نے دیگراقدامات کے علاوہ روس کی کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری پربھی پابندی عایدکردی ہے۔

 

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا کہ ’’موجودہ ‘پیکج’ کا وہی اثر پڑے گا جو پچھلے تمام پیکجوں کاہوچکا ہے اورخود یورپی یونین میں سماجی و اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوگا‘‘۔

 

انھوں نے برسلز پربھی زور دیا کہ وہ ان تمام پابندیوں کو منسوخ کرے جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر روس کی اناج اورکھادکی برآمدات پراثراندازہو رہی ہیں۔

 

صدرولادی میرپوتین نے جمعرات کے روزکہا تھاکہ روس مغربی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کوگیس کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔اس کے علاوہ وہ نئے شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعاون کو بھی وسعت دے گا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز