شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپاکستانی خفیہ اداروں نے میہڑ سندھ سے انسانی حقوق کے دو رہنماوں...

پاکستانی خفیہ اداروں نے میہڑ سندھ سے انسانی حقوق کے دو رہنماوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا

میہڑ ( ہمگام نیوز ) سندھی مسنگ پرسنز کی آزادی کی تحریک چلانے والے نامور انسانی حقوق کی تنظیم سندھ سبھا کے رہنما انعام سندھی اور انکے ساتھی اصغر جمالی میہڑ (دادو) کے قریب پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیئے گئے ۔

بتایا جارہاہے کہ سندھ سبھا کے رہنما انعام سندھی اور اصغر جمالی کے رہنمائی میں میہڑ شہر میں گذشتہ دس دنوں سے کتابی میلہ لگایا گیا تھا ، جس کتابی میلے کا آج آخری دن تھا ، جس کے بعد کتابی میلہ کل صبح سے خیرپور ناتھن شاہ میں لگانے کے لیئے کتابوں سے بھری گاڑی کے ہمراہ روانہ ہوئے تو انہیں میہڑ سے دس کلومیٹر دور کولاچی شاخ پر ایجنسیوں کی گاڑیوں نے گھیر لیا ۔ جنہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑیوں میں اٹھا کر لے گئے۔

سندھی رہنماوں کا کہناہے کہ انعام سندھی کو دوسری بار جبری لاپتا کیا گیا ہے ۔ جبکہ اصغر جمالی کو بھی 2013ع میں جبری لاپتا کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہاہے کہ دونوں ہی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے بعد سندھ میں  مسنگ پرسنز کی تحریک چلانے والے سندھ کی دوسری بڑے فورم “سندھ سبھا” کے مرکزی رہنما ہیں۔

آپ کو علم ہے سندھ سبھا لاپتا سندھی افراد کے لیئے کراچی سے جی ایچھ کیو پنڈی تک لانگ مارچ شروع کیا تھا۔.  جس کے بعد سندھ سبھا کے مارچ تمام شرکاء کو سندھ و پنجاب بارڈر سے گرفتار کرکے واپس کراچی لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز