یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںسوراب، ٹریفک حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، سنی میں فائرنگ...

سوراب، ٹریفک حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، سنی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سوراب کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ گزشتہ روز سوراب کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک پروفیسر خاتون جاں بحق ہوئی تھی جبکہ اس کے شوہر اور بچے زخمی ہوئے تھے۔ خاتون کا شوہر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مانیٹرنگ ٹیم ایجوکیش فہیم احمد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں سنی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ گزشتہ روز سنی کے علاقے چمب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بہاول نامی شخص کو زخمی کردیا۔ اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز