یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکچھی پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد، ملزمان گرفتار

کچھی پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد، ملزمان گرفتار

ڈھاڈر(ہمگام نیوز )کچھی کے علاقے تحصیل مچھ کے پولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ گاڑی برآمد ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق کچھی کی مچھ تحصیل کی پولیس کا بولان میں ہائی وے پر چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک کرولا کار رجسٹریشن نمبر AUV-267 کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان گاڑی میں سوار اشخاص نے پولیس کو دیکھ کر رکنے کے بجائے گاڑی کو بھگا لیگئے جس پر پولیس حوالدار غلام قادر ابڑو نے اپنے گن مین نثار احمد کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا تو کوہ باش بولان ہائی وے کے قریب ملزمان گاڑی کو چھوڑ کر پہاڑی علاقے میں فرار ہونے لگے جن کو پولیس نے پیچھا کیا اور پہاڑ کے دامن میں دو ملزمان ملوک عباسی ولد غلام اکبر عباسی سکنہ لاڑکانہ اور راج کمار ولد بھارو مل ہندو سکنہ میر پور خاص کو گرفتار کیا ۔ مزید چیک کرنے پر مذکورہ گاڑی کراچی ملیر گڈاپ سٹی ایریا سے چوری شدہ معلوم ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز