شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریں*ڈنمارک میں داعش کی حمایت اور دہشت گردی کی کوشش پر شامی...

*ڈنمارک میں داعش کی حمایت اور دہشت گردی کی کوشش پر شامی شہری کو سولہ سال سزائے قید*

ڈنمارک( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے ڈنمارک میں داعش کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے شامی شہری کو سولہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ یہ پہلا موقع پے کہ کسی شخص کو ان بنیادوں پر عمر قید کی سزا ڈنمارک کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی ہے۔

اس 35 سالہ شامی شہری علی المصری کو عدالت نے دہشت گردانہ کوشش کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا نیز داعش کو مالی امداد بھیجنے کا جرم وار قرار دیاہے۔ اسے ڈنمارک اور جرمنی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فروری 2021 میں گرفتار کیا تھا۔

ڈنمارک کے پراسکیوٹر جان کیٹر نیلسن نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں کی وجہ سے ہم نے کئی حملے ناکام بنا دیے ہیں۔

عدالت سے سزا پانے والے 35 سالہ علی المصری نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا اور اپپنے کمرے میں رکھے گئے بارہ کلو بارودی سامان کو آتش بازی کے لیے قرار دیا تھا۔

علی المصری کے علاوہ اس کی عراقی نژاد ڈینش بیوی اور بڑے بھائی کو بھی اس کے ساتھ تعاون کے جوم میں بالترتیب ماہ اور 6 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ بھائی کو سزا بھگتنے کے بعد ڈنمارک سے ڈیورٹ کر دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز