یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںپاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹل سکواڈ نے پکڑ لیا،...

پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹل سکواڈ نے پکڑ لیا، اسلحہ اورمنشیات برآمدگی

نئی دہلی( ہمگام نیوز ) بھارت کے ساحلی محافظین نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو منشیات لے جانے کے الزام میں پکر لیا ہے اور اس کشتی پر سوار عملے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ پاکستانی کشتی بھارت کے انسداد دہت گردی سکواڈ نے پکڑی ہے۔

بھارتی میری ٹائم کے مطباق ایک پاکستانی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی کو اسلحے بھارتی گجرات کے ساحل کے نزدیک گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی بیان کے مطابق پیر کے روز ماہی گیروں کی ایک السہیلی نامی کشتی گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی مدد سے تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی ۔ مگر کشتی نے رکنے کے بجائے رفتار تیز کر دی۔

اس کشتی پر فائرنگ کی تو بھی یہ نہ رکی۔ بعد ازاں اس کشتی سے دس عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن کے قبضے سے چھ پستول اور 120 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ کارروائی انڈین کوسٹل گارڈز اور اینٹی ٹیررسٹ السکواڈ نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات کی ہے۔ کارروائی میں 233 ملین ڈالر منشیات بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کراچی سے چلنے والی کشتی اب بھارتی گجرات کے علاقے میں ہے اوراسکے زیر حراست اس کے عملے سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز