شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںدزآپ کے قریبی گاؤں تردست میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر...

دزآپ کے قریبی گاؤں تردست میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گمنام بلوچ سرمچاروں کا حملہ

زاھدان (ھمگام نیوز) بلوچستان کے گمنام مسلح سرمچاروں  نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے زاہدان کے تردست  فوجی کیمپ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

بلوچ کمپین میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 29 دسمبر 2022 کو اس شہر کے رنگ روڈ پر تردست زاہدان چوکی پر فوجی گاڑی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ زاہدان فورسس کی کمانڈر قائم مقام سربراہ، کرنل خدارحیم فروغی نے کہا: تردست فوجی کیمپ کے اھکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گشت پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ایک دلیر اہلکار زخمی ہوا ہے۔ جبکہ بلوچستان کے گمنام سرمچار نامی بلوچ مسلح تنطیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اپنے ٹیلی گرام چینل پر اعلان کیا کہ اس لڑائی میں دو فوجی مارے گئے۔

قابض ایرانی حکومت کے خلاف اس مسلح گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات   29دسمبر 2022 کو بلوچستان کے گمنام سرمچاروں نے تردست چوکی پر جابر افواج کی گاڑی پر حملہ کیا اور اس حملے کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی ہلاک ہوئے، بلوچ گمنام سرمچار تنظیم نے مزید کہا کہ  قابض کی یہ فورسز غیرت مند بلوچ عوام کے قتل و غارت میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی  28 دسمبر2022 کی شام کو بلوچ سرمچاروں  نے زاہدان میں ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی افسرعباس صوفی ہلاک اور دو دیگر سپاہی زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے گمنام سرمچاروں نے اس سے قبل زاہدان، ایرانشہر اور سوران میں ایرانی قابض فوجی دستوں پر کئی حملے کیے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو دیکھیں۔

https://t.me/balochcampaign/12751

یہ بھی پڑھیں

فیچرز