تربت( ہمگام نیوز ) کیچ سے قابض پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کے مرکزی شہر تربت سے فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت لیاقت ولد سخی داد، بختیار ولد شفیع محمد اوراعجاز ولد میادادکے ناموں سے ہوئی ہے
مقامی ذرائع کے مطابق اعجاز ولد میاداد کوفورسز و خفیہ اداروں نے سات دن قبل 27 دسمبر 2022 کی رات تربت کے علاقے میری کلگ میں اس کے گھر میں چھاپہ مارکراسے جبراً لاپتہ کردیا