دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی مظالم کے خلاف بلوچ مرد اور خواتین هزاروں کی تعداد...

ایرانی مظالم کے خلاف بلوچ مرد اور خواتین هزاروں کی تعداد میں سراپا احتجاج

 زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج 6 جنوری کو زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد بلوچ عوام ہزاروں کی تعداد میں زاہدان کی گلیوں میں مارچ کرتے ہوئے ‘مرگ بر خامنہ’ نعروں کے ساتھ ایرانی مظالم کے خلاف اکٹھا ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد بلوچ عوام ایک بار پھر خونی جمعہ میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں ایک سو سے زیادہ بلوچوں کی اجتماعی قتل کے خلاف اور ایران میں قابض آرمی اور سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اور زاہدان کی شاہراہوں پر مارچ کرنے لگے ۔

دوسری جانب قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز زاہدان کی گلیوں میں سینکڑوں کی تعداد میں گشت کرنے لگے ليکن سخت سکیورٹی کے باجود بلوچ عوام بلا خوف اپنا احتجاج جاری کرتے رہے ۔

دریں اثنا نماز جمعہ کے بعد بلوچ خواتین بھی بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر ایرانی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے اور نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ اس احتجاج کا سلسلہ قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں بلوچ دختر ماہو کی عصمت دری کی وجہ سے شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے جبکہ 30 ستمبر میں جسے خونی جمعہ سے یاد کیا جاتا ہے ، کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور قابض نے بلوچ عوام کی احتجاج پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ بلوچ شہید اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز