پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںان لاپتہ فراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائینگے،جو دہشتگردی میں ملوث...

ان لاپتہ فراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائینگے،جو دہشتگردی میں ملوث نہ پائےجائیں۔کمیشن کا اجلاس

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، زمرک خان اچکزئی، رکن اسمبلی زابد ریکی، رکن اسمبلی نصیر شاہوانی، بھی شریک ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 17نومبر 2021کو عدالتی احکامات پر یہ کمیشن قائم کیا گیا۔

اجلاس کو لاپتہ افراد سے متعلق اس سے پہلے قائم کمیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیشن قائم کرنے کا مقصد ہر لاپتہ فرد کے کیس کا جائزہ لے کر اس کی بازیابی کیلے اقدامات کرنا ہے۔

کمیشن کے ممبران بلوچ طلباکو ہراساں کرنے کیخلاف قائم کمیشن کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاونت اور مدد کیلئے طریقہ کار وضع کرے گا۔

کمیشن ان لواحقین کی مدد کیلے اقدامات کرے گا جو لاپتہ شخص کسی دہشت گردی کی سر گرمی میں ملوث نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز