تربت ( ہمگـام نیوز ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستان آرمی نے آبسر میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر شمس ولد صالح نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارنے کے خدشے کااظہار کیا ہے۔