سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 7 جنوری بروز ہفتہ کو سراوان کے علاقے گلشن میں قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ “وحید شیردلزہی” ولد جمعہ ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وحید شیردلزہی اپنے دوست کے ساتھ شاپنگ کے لیے سٹی سینٹر گیا تھا اور اس کے دوست کے گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد پ فورسز نے بغیر کسی وارننگ کے اس پر فائرنگ کی وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
وحید کی شہادت کے بعد عوام جمع ہو کر احتجاج کرنے لگے جبکہ اسی اثنا میں گورنر نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال اور شہر کو پرسکون کر دیا۔