نیویارک( ہمگام نیوز ) نیویارک مسلم کونسل آف امریکہ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور قبضہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کا قبضہ ختم کرانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جائے گا دنیا کو فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی توڑنا ہوگی اتوار کو جاری ایک اعلامیہ میں مسلم کونسل آف امریکہ کے چیئرمین رانا زمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں اور نسل کشی میں مصروف ہے اسرائیلی جرائم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام عالم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے مسلم کونسل آف امریکہ فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر جائیں گے ان کے حق دلوانے کے لیے دنیا بھر میں بھرپور آواز اٹھائی جائے گی انسانی حقوق کے اداروں سمیت مسلم ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔