شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںسندھ کے علاقے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت۔ماڑی پٹرولیم کمپنی

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت۔ماڑی پٹرولیم کمپنی

کراچی ( ہمگام نیوز) ماڑی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ماڑی پٹرولیم کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گھوٹکی میں گیس کےلیے کنویں کی ایک ہزار پندرہ میٹر 1015 میٹر تک کی کھدائی کی گئیں اس حوالے سے کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز