سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںنائجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

نائجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

 نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا ہے غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نائجیریا کی جنوبی ریاست ایڈو کے نام اکیمی اسٹیشن پر مسلح شخص نے دھاوا بول دیا اور ٹرین کا انتظار کرنے والے32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا مقامی پولیس کا کہنا ہے ہے کہ ریاستی دارالحکومت شہر بینن سے تقریبا ایک سو گیارہ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ریلوے اسٹیشن پر دھاوا کے دوران مسلح شخص نے وہاں موجود کچھ افراد پر گولی بھی چلائی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح شخص جدید ایک کے فورٹی سیون 47رائفل سے لیس تھا۔ ریاستی انتظامیہ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھا ایک شخص مسلح شخص کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج نے مغویوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں چھاپوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں مغویوں کو آزاد کروا لیا جائے گا۔ واقعے کے بعد محکمہ ریلوے نے مذکورہ اسٹیشن کو تحقیق میں اسٹیشن کو تاحکم ثانی ٹرین آپریشن کے لیے بند کر دیا حکام نے اسلحے کے زور پر اسٹیشن پر موجود افراد کو اغوا کرنے کے واقعے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ اس سے قبل اس قسم کی کارروائیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز