لندن (ھمگام نیوز) بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے ٹویٹر پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم جنیوا میں بھیک مانگنے والےکچکول کے ساتھ جنیوا پہنچ چکے ہیں 2023 کے پہلے 10 دنوں کے اندر بھیک مانگنے کا پہلا دور شروع ہوچکا ہے۔ ہیں اور عالمی برادری سے 16.3 بلین ڈالر مانگے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان نے گزشتہ 7 دہائیوں میں مقبوضہ بلوچستان سے چوری ہونے والے کھربوں ڈالر کے معدنی وسائل سے اپنے انفراسٹرکچر کو ٹھیک نہیں کیا تو یہ 16.3 بلین کچھ بھی ٹھیک نہیں کریں گے، سوائے اس کے کہ حکومتی وزراء کے بینک اکاؤنٹس مزید موٹے ہوجائینگے۔


