لندن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری نے ایران کے اعلیٰ سفارت کار کو پیر کے روز طلب کیا اور ایران میں مظاہرین کو پھانسیاں دینے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ایران کے اعلیٰ سفارت کار کی یہ طلبی محمد مہدی کرامی اور سید محمد حسینی کو دی گئی پھانسی کے سلسلے میں کی گئی تھی۔اب تک ایران میں چار افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

اس بارے میں برطانوی وزیر خارجہ اپنے بیان میں کہا ہے ‘ میں نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تاکہ ایران میں ہفتے کے اواخر میں دی گئی پھانسیوں کی موثر انداز میں مذمت کی جاسکے۔

ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد سے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سبب 40 سے زائد ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔