کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مسلم اتحاد کالونی مشرقی بائی پاس سالار اسٹریٹ نزد خان محمد سٹور کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جسکی وجہ سے ایک گھر سے پانچ بچے اور دوسرے گھر سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گئے
تفصیلات کے مطابق مسلم اتحاد کالونی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ پانچ بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال بعد ازاء میتوں کو گھر منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق افراد کے نام
1) شراف الدین ولد محی الدین قوم بڑیچ عمر 40 سال (2) عافیہ ولد شراف الدین عمر 12 سال(3) عائشہ عمر 06 سال (4) عاحبہ عمر 14 سال (5) زیت اللہ عمر 04 سال
6) ہیبت اللہ عمر 07 سال