دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںای ٹیگ اسٹیکرز سسٹم کی غیر منصفانہ تقسیم غریبوں کا کاروبار تباہ...

ای ٹیگ اسٹیکرز سسٹم کی غیر منصفانہ تقسیم غریبوں کا کاروبار تباہ کرنا ہے، بارڈر کمیٹی پروم

پنجگور (ہمگام نیوز) نامہ نگاروں کے مطابق پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم کے سب تیل کے کاروباری بارڈر کمیٹی پروم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہی کہ 14 جنوری کے شکایت لسٹ میں 77 میں سے 18 گاڑیاں ڈبلنگ والے تھے جو انتظامیہ نے پچاس ہزار کے مد میں ٹرانسفر کے تھے اور 5 ای ٹیگ مشکوک پائے گئے ہیں جو کمیٹی کے ویریفائیڈ لسٹ میں ان کے کوئی ریکارڑ موجود نہیں ہے،

 ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر معاہدے کے برعکس کام کرتے ہوئے غریبوں کے کاروبار کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بارڈر کمیٹی پروم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ویریفکیشن کے ذمہ داری کمیٹی کو دی گئی تھی لیکن اسسٹنٹ کمشنر اپنے سوداگر ٹولے کے ساتھ ایک بار پھر کرپشن کی راہیں ہموار کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں، کمیٹی ان کرپٹ ذمہ داران و سرمایہ دار مافیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ غریبوں کو ستانا اور لوٹنا بند کریں، ہمیں مجبور نہ کریں گے ہم دوسرا راہ کا تعین کریں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی مسلسل من مانیاں یوں ہی جاری رہیں تو ہم عدالیہ سے رجوع کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تمام اقربا پروری اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز