کوئٹہ(ہمگام نیوز)
پاکستان انسانی حقوق کمیشن کے ایک فیکٹ فائینڈنگ مشن نے عدالتی کمیشن کے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ، کیونکہ یہ کمیشن خضدار میں دریافت ہونے والے اجتماعی قبروں میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کر سکا۔
اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہا کہ،”عدالتی رپورٹ میں کچھ نہیں تھا وہ ان افراد کی نشاندہی نہیں کر پائے جوان سفاکانہ قتل اور اجتماعی قبروں میں ملوث ہیں”۔
سارے لاشوں کی پہچان نہیں ہوئی،بمشکل 17 میں سے 3کی پہچان ہوئی ہے۔ہمارے کئی تحریری اور زبانی اجازت ناموں کے باوجود حکومت نے آج تک ہمیں اس جگہ کا دورہ کرنے نہیں دیا۔ عدالت کا پیش کردہ رپورٹ ایک سادہ رپورٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ،”اس سال بلوچستان کے مختلف مقامات سے 40 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں مگر کسی ایک کے قتل کا بھی صحیح معنوں تحقیقات نہیں ہوا”۔