چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںشمالی وزیرستان، میران شاہ سے مسلح افراد نے تیل کمپنی کے چار...

شمالی وزیرستان، میران شاہ سے مسلح افراد نے تیل کمپنی کے چار ملازمین اغوا کرلیے

پشاور (ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ سے نامعلوم ملزمان نے آئل کمپنی کے چار ملازمین کو اغواءکرلیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

چاروں ملازمین شمالی وزیرستان کے علاقے انغرکلی کے قریب سروے کیلئے گئے تھے۔ کام سے واپسی پر ملازمین کو نامعلوم مسلح افراد اغواءکرکے لے گئے۔پولیس نے کہاکہ متعلقہ افراد کی بازیابی کیلئے علاقے اور ملحقہ جگہوں پر سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں آئل کمپنی کے ملازمین کے اغواءکے واقعات پیش آچکے ہیں۔سال 2018میں ہنگری آئل کمپنی کے چار ملازمین کو اغواءکے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

سال 2009 میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر ارضیات پیوٹر اسٹانزاک کو بھی اغواءکیا گیا تھا، جس کے بعد تاوان کی ادائیگی اور زیر حراست ملزمان کی رہائی سے متعلق اغوائکاروں کی شرائط تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے انہیں بھی قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز