زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 جنوری کو قابض ایرانی اہلکاروں نے بلوچستان کے خونی جمعہ کے شہداء میں سے ایک صلاح الدین گمشادزہی کا مقبرہ توڑ دیا۔
قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران نے 30 ستمبر 2022 کو بلوچستان کے خونی جمعہ کے موقع پر دزاپ (زاہدان) میں بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سو سے زائد بلوچ شہید ہوگئے جن میں سے ایک شہید صلاح الدین گمشادزہی ہیں جن کی قبر کو گزشتہ روز ایرانی اہلکاروں توڑ دیا ۔
شہید “صلاح الدین گمشادزہی” ولد نعمت اللہ جو دزاپ (زاہدان) کا رہائشی تھا جو کہ تھیلیسیمیا کے مریض تھے۔ اور اس نے خود کام کیا اور ہمیشہ ان لوگوں کی مدد کی جن کو تھیلیسیمیا تھا اور جن کے پاس دوائیاں علاج کے لیئے پیسے نہیں تھا ۔


