سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںتربت تین روز ہ فوجی آپریشن دوران پکنک منانے والے نوجوانوں...

تربت تین روز ہ فوجی آپریشن دوران پکنک منانے والے نوجوانوں پر تشدد

تربت( ہمگام نیوز ) کیچ کے مرکزی شھر تربت کے مختلف گاوں ناصر آباد ،گوڑی در ، خیرآباد ، گزن ،زمانی بینٹ ،مولا کوہ، ساقی کوراور میسکن میں تین روزہ فوجی آپریشن دوران پاکستانی فورسز نے پکنک منانے والے نوجوانوں پر تشدد کرکے متعدد شارٹ گن چھین لئے ہیں ،اور انھیں آئندہ پکنک نہ منانے کی دھمکی دی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب علاقائی چرواہوں پر بھی تشدد کرکے انھیں آئندہ ان پہاڑی علاقوں میں مویشی چرانے سے منع کردیا ہے ۔

علاقائی لوگوں نے فورسز کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کے تعلیم ،کھیل پر پہلے سے غیر اعلانیہ پابندی ہے ،اب پکنک منانے والے نوجوانوں پر پابندی کا مطلب ہے کہ بلوچستان سے اسکے رہائشی نکل جائیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ فورسز کو اگر بیرکوں میں نہیں بھیجا گیا تو عوام روڈوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز