چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںدلگان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق چار زخمی

دلگان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق چار زخمی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دلگان میں مسلح افراد نے بلوچ شہری کو یرغمال بنانا چاہا آپسی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق جبکہ چار زخمی ہوئے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دلگان شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے

سجاد راؤفی اور عبدالرضا بامری نے دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ـ

 کہا جاتا ہے کہ مسلح افراد دلگان میں گیم نیٹ کی دکان میں داخل ہوئے اور راؤفی کو یرغمال بنانا چاہا، لیکن انہیں ان کی اور بامری کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

 سجاد اور عبدالرضا کی مزاحمت پر مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے، دکان کا مالک اور دیگر تین دیگر افراد زخمی ہو گئے جو کہ نوعمر تھے۔

 رپورٹ کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز