لاشار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر لاشار کے علاقے سورجاہ میں قابض ایرانی آرمی نے گاؤں پر حملہ کیا اور خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
رپورٹ کے مطابق آج لاشار شہر کے سورجاہ گاؤں پر فوجی دستوں نے حملہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی دستوں کے اس حملے میں سورجاہ گاؤں کے متعدد رہائشیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
اطلاع موصول ہونے تک فوجی دستوں کے اس حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک باخبر ذریعہ کے مطابق، فوجی دستوں نے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ اس گاؤں کے ارد گرد گشت کرکے مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔