پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

بندر عباس( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 25 جنوری کو فجر کے وقت بندر عباس جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

  اس بلوچ قیدی کی شناخت 22 سالہ “منصور یوسف زہی” ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ہیرمند کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق منصور کو 2021 میں بندر عباس میں دو کلو منشیات کی نقل و حمل اور رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 22 مئی 2022 کو بندر عباس کی انقلابی عدالت کے جج علی رضا احمدی نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ منصور اپنے بوڑھے والدین اور اپنے خاندان کا سرپرست تھا، جو اپنے والد کے گاؤں میں مویشی پالنے اور زراعت کا کام کرتا تھا ۔

 واضح رہے کہ علاقے میں زراعت اور مویشی پالن کی تباہی اور روزگار کی کمی کی وجہ سے اس کا خاندان غربت کی وجہ اس کے لیے وکیل رکھنے کا متحمل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز