زاہدان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق نصرت آباد زاہدان چوکی پر قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز نے دو بلوچ شہریوں کی گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 3 فروری کو نصرت آباد زاہدان چوکی سے دو بلوچ شہری 24 سالہ رستم براہوئی ولد محمد علی ساکن زاہدان کو ایرانی اٹیلیجنس ایجنسی اور فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے.
جبکہ دوسرے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے.
باخبر ذرائع کے مطابق: “رستم اپنے ایک دوست کے ساتھ 2 فروری جمعرات کو زاہدان سے بام کی طرف جا رہا تھا کہ نصرت آباد چوکی پر انٹیلی جنس فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ زاہدان میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک اور بلوچ شہری کی گرفتاری کی اطلاع ہے ـ