گوادر (ہمائندہ+ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سات فروری کی شام ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیم چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر جاگرا جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔