دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

تربت پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

تربت (ہمگام نیوز) سماجی اور عوامی حلقوں نے تربت میں پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے.

 تربت پبلک لائبریری کے بندش کے حوالے سے بالخصوص سوشل میڈیا پر عوامی و سماجی حلقوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تربت پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولا جائے.

انہوں نے کہا لائبریری دماغ کے لیے ایک ہسپتال ہے. تربت کی پبلک لائبریری ضلع کیچ کے رہائشیوں کے لیے پبلک لائبریری تھی جہاں ہزاروں طلبہ مفت تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن بناتے ہیں. لیکن بدقسمتی سے پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا جارہا ہے.

اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تربت پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ طلبہ کے لیے پھر سے امتحان کی تیاریاں اور دوسری تعلیمی سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا ہو.

واضح رہے تربت پبلک لائبریری 2020 سے بند پڑی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز