واشنگٹن( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مشی گن اسٹیٹ یونی ورسٹی میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل، پیر کی رات فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کیمپس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے بتایا ہے کہ فائرنگ 8:30 بجے کے لگ بھگ ایک تعلیمی عمارت اور اس کے قریب ہی طلبہ یونین کے اجتماع پر کی گئی۔
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔مشتبہ شخص پست قامت تھا۔ اس نے نیلے رنگ کی ٹوپی، سرخ جوتے اور ڈینم جیکٹ پہنی تھی۔ مشی گن ریاست میں تقریباً 50,000 طلباء ہیں۔ کیمپس کی تمام سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔