شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںپاکستان دیوالیہ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے ۔ خواجہ آصف

پاکستان دیوالیہ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے ۔ خواجہ آصف

اسلام آباد( ہمگام نیوز ) پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی زمین پر 14، 15 سو کنال پر گالف کلب بنے ہوئے ہیں، 2 گالف کلب بیچ دیں تو ایک چوتھائی قرضہ اتر جائے۔

وزیرددفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی زمین پر 14، 15 سو کنال پر گالف کلب بنے ہوئے ہیں، جن میں ملک کی اشرافیہ اپنی شام بسر کرتی ہے، اور سیاست کے سب سے بڑے مامے وہاں جاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 1 کلب لاہور میں 1500 کنال پر ہے، اس کلب کا ماہانہ کرایہ 5000 روپے ہے، صرف دو گالف کلب بیچ دیں تو ملک کا ایک چوتھائی قرضہ اتر جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کی جھگیوں پر بلڈوزر چلائے جاتے ہیں، تاکہ ان غریبوں کی زمینوں پررئیل اسٹیٹ مافیا اپنے پیسے بنائے۔

’ہم ڈیفالٹ کرچکے ہیں‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد حسین چوہدری نے ٹوئٹر پر خواجہ آصف کی ویڈیو شئیر کی، ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ ایک طرف شوکت ترین پر غداری، دوسری طرف خواجہ آصف جیسے اصل دشمن ملک سے کھل کھیل رہے ہیں، اس شخص کا وزیر دفاع ہونا سیکیورٹی رسک ہے، اسحق ڈار اس بیان کی فوری وضاحت کریں۔’

سیالکوٹ کے نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پر لاکر بسایا گیا، کس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشتگردی ہمارا مقدر بن گئی، کل ساری رات سکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا اور جو باتیں پروگرامز میں کی جاتیں ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو ہمارے ملک کے حالات ہیں ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، آپ نے سنا ہوگا ڈیفالٹ ہورہا ہے یا دیوالیہ ہورہا ہے، وہ ہوچکا ہے، تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا اور گزشتہ 32 سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صحن میں دہشتگردی ہم خود لے کر آئے ہیں، دو سال پہلے انہیں دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لاکر بسایا گیا کہ یہ امن پسند لوگ ہیں، پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق زندگی گزریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز