شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک فضائیہ کے”پی کے کے“اہداف پر ڈرامائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب انقرہ کی شامی علاقے عین العرب المعروف کوبانی کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں کے شدید مظاہرے جاری ہیں

انقرہ(ہمگام نیوز)ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجووں کو نشانہ بنایا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2013میں پی کے کے کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں پر پہلا حملہ ہے۔ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے عراقی سرحد سے ملنے والے کرد اکثریتی علاقے ھکاری کے جنوب مشرقی گاوں دغلیجہ پر بمباری کی۔ادھر مقامی اخبارنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ دو سال قبل تنظیم کے ساتھ شروع ہونے والے امن عمل کے بعد ہونے والا حملہ پہلی فضائی کارروائی تھا۔اخبار کے مطابق فضائی حملوں سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا۔ترک فضائیہ کے ”پی کے کے“اہداف پر ڈرامائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب انقرہ کی شامی علاقے عین العرب المعروف کوبانی کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں نے شدید مظاہروں کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن عمل کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز