کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں. مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی کلاسز کا آغاز خوش آئند اقدام ہے. ایگرونومی ، انٹامولوجی، انگش، اکنامکس اور میرین بائیولوجی میں پی ایچ ڈی کی کلاسز کا آغاز کرنا قابل ستائش عمل ہے. اس کے علاوہ ایم اے اور ایم ایس سی میں مختلف مضامین میں کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے. آئندہ سال کے لئے بی ایس میں انوائرنمنٹل سائنسز ، زولوجی اور جیولوجی کو بھی شامل کرنا قابل تحسین عمل ہے. بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے بہت ہی اچھے اقدامات اٹھائے ہیں. یہاں سے فارغ التحصیل گریجویٹس اب یہاں با آسانی مختلف شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں. جو کہ متعلقہ شعبوں کے گریجویٹس کے لئے نیک شگون ہے. بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی یونیورسٹی انتظامیہ کے اس کارنامے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان شعبوں کے ساتھ ساتھ اینیمل سائنسز اور دیگر شعبوں میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز کا جلد آغاز کریں. تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل وٹرنیرین اور دوسرے گریجویٹس سندھ اور پنجاب کے اداروں کے بجائے یہاں با آسانی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کر سکیں.