دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسانحہ بارکھان کے خلاف تربت میں مظاہرہ

سانحہ بارکھان کے خلاف تربت میں مظاہرہ

تربت میں سانحہ بارکھان کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

تفصیلات کے مطابق مظاہرے اور ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی. جس میں انجمن تاجران کیچ ، وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ، حق دو تحریک سے منسلک افراد، آل پارٹیز مری اتحاد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شامل تھے

احتجاجی ریلی تربت پریس کلب سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوا، جہاں مقررین نے خطاب کرکے سانحہ بارکھان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

دوسری جانب سانحے بارکھان کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے مری قبائل کے افراد کوئٹہ ریڈزون میں دھرنے دے کر بیٹے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے متاثرین کو انصاف دلانے تک دھرنا جاری رہے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز