دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںگوادر : جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز کیے ہاتھوں چاربلوچ فرزند لاپتہ 

گوادر : جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز کیے ہاتھوں چاربلوچ فرزند لاپتہ 

 

گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں الصبع آپریشن کرکے چار بلوچ فرزند فیصل ولد عبداللہ، راشد چار شمبے، نزیر محمد ،کامر مراد کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ـ

 

قابض پاکستانی فوج نے جیونی اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز اج صبح فورسز پر بم حملہ ہونے کے بعد کیا جو تاحال جاری ہے.

 

علاقائی ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا آج صبح پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ پانوان میں واقع مین روڈ جو گوادر کی طرف جاتا ہے کہ مقام پر ہوا جس سے ایک گاڈی میں سوار پانچ کے قریب اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں.

 

زرائع نے ہمیں مزید بتایا کہ پاکستانی فورسز کے دو شدید زخمیوں کو گوادر منتقل کیا گیا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں.

 

مزکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر قبول کی ہے ان کے مطابق اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک و دو زخمی ہوگئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز